کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل جج کسٹم کورٹ نے سمگلرز سے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث کسٹم آفیسر کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم طارق کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اینٹی سمگلنگ آفیسر طارق کو کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے نے 13 اگست کو گرفتار کیا تھا، ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پارکنگ میں کھڑی کسٹم کی گاڑی سے 54 لاکھ روپے بھی برآمد کئے تھے، رقم چھالیہ کے سمگلرز سے رشوت لی گئی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم لاؤنچ سے جبکہ رقم پارکنگ سے برآمد ہوئی تھی، وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا رقم ملزم سے برآمد ہوئی نہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ رقم رشوت کی ہے۔