دینہ: (دنیا نیوز) غریب نوجوان پر رئیس زادوں نے وحشیانہ تشدد کی انتہا کر دی، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
نواحی گاؤں ساگری کے نوجوان نے ایف آئی آر میں بتایا کام پر جا رہا تھا راستہ روک کر شہروز، حسن علی، فیضان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔
ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نے کہا مجھ پر بے بنیاد الزام لگا کر تشدد کیا گیا، یہ لوگ میرا مکان ہتھیانا چاہتے ہیں، تشدد کرکے پولیس کے حوالے کردیا اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دیں، ملزموں نے اس سے قبل بھی جھوٹے مقدمات درج کروا رکھے ہیں، غریب نوجوان نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کردی۔