جہلم: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع لنگر پور گاؤں میں تین بہنوں سمیت چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واردات رات کے وقت کی گئی جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص اس کی اہلیہ اور دوسالیاں موقع پر دم توڑ گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالاگجراں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس کاکہنا ہے کہ مقتولین کا 2 مرلے مکان پر رشتہ داروں سے تنازعہ چل رہا ہے ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔