لاہور: (دنیا نیوز) لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی کا کہنا ہے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام پنجاب کے تمام دیہاتوں میں شروع ہے۔
لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی کی موضع فیض آباد آمد ہوئی، جہاں انہوں نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفاعت علی کا کہنا تھا اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر تین سینٹری ورکرز اور ایک ایک رکشہ فراہم کیا گیا ہے، اب گاؤں چمکیں گے منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کا احسن اقدام ہے۔
ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے کہا شہروں کی صفائی ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ میونسپل کمیٹیوں اور کارپوریشن کی ہے، اب گاؤں چمکیں گے پروگرام صرف دیہاتوں کے لیے ہے کیونکہ گورنمنٹ کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہر جگہ صفائی کروائیں۔