کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری الفلاح بہار کالونی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سےرینجرزاہلکارکی شہادت کامقدمہ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں 2روزبعددرج کرلیاگیا ۔
مقدمہ انسداد دہشتگردی،قتل اوراقدام قتل کی دفعات کےتحت درج کیاگیا ہے ، شہید نائیک دلشادعلی کےقتل کےمقدمےمیں بلوچ لبریشن فرنٹ کادہشتگرد گہرام بلوچ کو نامزد کیا گیا۔
مقدمے میں حملہ آوروں سمیت سہولت کاروں کوبھی نامزدکیاگیاہے ۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ رینجرز اہلکاروں نےاسنیپ چیکنگ کےدوران2ملزمان کورکنےکااشارہ کیا، موٹر سائیکل سوار2ملزمان نےرکنےکےاشارےپرفائرنگ کردی جس سےنائیک دلشادعلی شہید ہوگئے۔
درج مقدمے کے مطابق بی ایل ایف کمانڈرگہرام بلوچ نےسوشل میڈیاپررینجرزچیک پوسٹ پرحملےکی ذمہ داری قبول کی ہے ، دہشتگردی کی واردات میں9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا، سی ٹی ڈی نے محفوظ شدہ شواہد کی مدد سے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔