لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے تھانہ مغلپورہ کی حدود میں 17سالہ لڑکی کو تین افراد نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مغلپورہ میں ملزمان نے 17 سالہ لڑکی علشبہ اور اس کی والدہ کو کام کا جھانسہ دے کر مغلپورہ بلایا، ملزم سنی، اویس ڈوگراور عرفان لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے قریبی حویلی میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
پولیس نے اغوا ء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
متاثرہ لڑکی اور اس کے گھر والے خوف کا شکار ہیں، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایس پی سول لائن حسن بھٹی کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتاری جلد عمل میں آجائے گی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مغلپورہ نے بتایا ہے کہ جس پک اپ میں بچی کو اغو اء کیا گیا وہ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے اندراج مقدمات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔