پشاور : ڈیوٹی پرجانیوالا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

Published On 10 August,2023 11:49 am

پشاور: (دنیانیوز) پشاور کے علاقے تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی میں تعینات کانسٹیبل سرور اپنے ساتھی کے ہمراہ ڈیوٹی کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں لوٹ مار کی واردات کی اطلاع ملنے پر ملزمان کا تعاقب کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ سے کانسٹیبل سرور شہید جبکہ  ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کرعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔