پشاور: اے این ایف کی کارروائی، ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد، ملزم گرفتار

Published On 16 June,2023 09:40 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی ، ملزم گرفتار کرلیاگیا ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب کارروائی میں 84 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ پشاورکے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم مختلف شہروں میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔ 

ملزم کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔