اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، ذخیرہ شدہ گندم کے 5 ہزار تھیلے برآمد

Published On 16 May,2023 11:24 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ذخیرہ شدہ گندم کے 5 ہزار تھیلے برآمد کر لیے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی پولیس کے ساتھ کارروائی چک 45/2 ایل میں کی، جہاں گندم کے تھیلے گھر میں ذخیرہ کیے گئے تھے۔

محکمہ پاسکو نے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے کر پاسکو گودام میں منتقل کر دی۔