کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں ملزم گرفتار

Published On 16 May,2023 05:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے منگھو پیر مغل کانٹا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔