بہاولپور: اسلامی کالونی میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ

Published On 14 May,2023 11:56 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) اسلامی کالونی میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے اہلیان علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں 22 سالہ نوید کی گردن میں گولی لگی ہے۔

دونوں زخمی افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ بغداد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔