قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Published On 12 May,2023 09:14 am

لاہور: (دنیانیوز) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے قتل کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا.

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں ، ملزم صوفی احمد یار گوجرانوالہ، منصور احمد ناروال ، محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کومطلوب تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطے کےذریعے سے ممکن ہوئی ہے ،  پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کردیا گیا ۔