ناراض بیوی کو منانے گیا شوہر سسرالیوں کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق

Published On 10 May,2023 10:34 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) ناراض بیوی کو منانے گیا شوہر سسرالیوں کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی 20 دنوں سے ناراض میکے میں بیٹھی ہوئی تھی، مقتول جلال خان ناراض بیوی کو منانے سسرال پہنچا تو سسرالیوں نے زبانی تکرار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

نوشہرہ ہسپتال منتقلی کے دوران جلال خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ نوشہرہ کلاں میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے، ملزموں کی تلاش جاری ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔