وزیر آباد: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ احمد نگر میں دبئی پلٹ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا۔
لمبانوالی گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی صدف نامی لڑکی کی شادی تقریباً 8 سال قبل سرفراز احمد سے ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ احمد نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ میں صدف کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی کے سسرال والے اکثر اوقات صدف پر تشدد کرتے تھے، صدف اور سرفراز میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
مقتولہ کے خاوند سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔