کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں رشتے کے تنازع پر سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ماجد نامی نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول ماجد حسین نجی ہسپتال میں او ٹی ٹیکنیشن تھا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ملزم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کر کے ماجد کو قتل کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ نعش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ نوجوان پر فائرنگ سے قبل تشدد بھی کیا گیا اور فون کر کے بلوایا گیا تھا۔