کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 29 April,2023 07:43 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔