ننکانہ صاحب : ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

Published On 07 April,2023 05:41 am

ننکانہ صاحب: ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرگرم ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

سی آئی اے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔