مردم شماری ٹیم کے ساتھ دست و گریبان ہونے والا ملزم گرفتار

Published On 06 April,2023 07:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مردم شماری ٹیم کے ساتھ دست و گریبان ہو کر کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

شمار کنندہ مردم شماری کیلئے غلام بھٹی کالونی گلی نمبر 5 میں واقع ایک گھر گیا تو ملزم گھر سے باہر آتے ہی اس کے ساتھ دست و گریبان ہوا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے۔

ملزم اس دوران شمار کنندہ کو گالیاں بھی دیتا رہا، کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ملزم جمرود کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔