کراچی : لانڈھی گلشن بونیر میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

Published On 25 March,2023 02:35 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لانڈھی گلشن بونیر میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جلیل اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولین دوست تھے اور پلاسٹک کے گودام میں لڈو کھیل رہے تھے، نامعلوم شخص نے اندر آکر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔