کبیروالا : دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 06 March,2023 02:16 am

کبیروالا : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں دیرینہ دشمنی پر ترگڑ فیملی کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔

کبیر والا پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد بلال اور مظہر عباس کے ناموں سے ہوئی ہے جو آپس میں رشتہ دار ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں فخر اور عباس شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقدمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد درج کیا جائے گا۔