اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ریکروٹمنٹ ٹیسٹ میں دوست کی جگہ امیدوار بن کر ٹیسٹ دینے والے مجرم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
مجرم عطاء اللہ اپنے دوست زرداد کی جگہ کانسٹیبل کا تحریری امتحان دینے کے لئے امتحانی مرکز میں پیش ہوا، سب انسپکٹر صفیہ شامیر نے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قصور: بار ممبرکے اندھے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
سب انسپکٹر سلطان احمد نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 8 مارچ 2022 کو عدالت میں چالان جمع کروایا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے عطاء اللہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی، ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید جواد علی شاہ نے مقدمے کی پیروی کی۔