قصور : (دنیا نیوز) پولیس نے قصور بارکے ممبر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ 30جنوری کو تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ منڈی موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ اسلم کو قتل کردیا تھا۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں،فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکٹھے کیے گئے تھے۔
پولیس ٹیموں کی مسلسل محنت کے بعد انتہائی قلیل وقت میں ملزمان اعظم اور علی حسن کو گرفتار کرلیا، سیف سٹی کیمروں اور سی ڈی آر جیسی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر ایڈووکیٹ اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کیا،ڈی پی اوقصورطارق عزیز سندھو نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔