کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی سمندری حدود میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے 3 ارب روپے کی منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن میں پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے حصہ لیا، آپریشن انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار سمگلرز اور ضبط شدہ منشیات کا سامان قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے، پاک بحریہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر غیر قانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔