مریدکے : ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 21 February,2023 01:31 am

مریدکے : ( دنیا نیوز ) مرید کے میں جی ٹی روڈ جلال ٹاؤن کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں تاجر زخمی ہو گیا۔

مریدکے پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تاجر کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی عمر 40 سال ہے اور اسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران تاجر سے موٹر سائیکل ، موبائل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔