سی ٹی ڈی پنجاب کاگرینڈ آپریشن ، 8 دہشتگرد گرفتار

Published On 18 February,2023 11:21 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرگرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد گرفتار کرلیےگئے۔

ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران خودکش جیکٹس ، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ، دہشت گردوں میں مسعود الرحمان ، سبحان اللہ ، ساجد علی، عزیز خان ، شاہد اعجاز ، شرافت اللہ شامل ہیں ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے ، کومبنگ آپریشن میں 127 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ۔