اسلام آباد: ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

Published On 15 February,2023 09:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او نعیم الحسن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان نے اقبال جرم بھی کر لیا۔

ملزمان نے اسلحہ کے زور پر خاتوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، تھانہ مارگلہ میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔