اسلام آباد : (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں 14 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ ، سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔
عدالت نے 7 فروری کو انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور لیگی رہنما نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔