کراچی : ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 03 February,2023 04:46 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت آصف ، صفدر اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔