کراچی : پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

Published On 03 February,2023 04:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کریمنل گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے گن اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔