لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے مصری شاہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 5 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کر لی ہیں۔
ضبط کیے گئے سامان میں کپڑا، ویلڈنگ راڈ، کراکری، خشک دودھ سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، سامان بذریعہ گڈز، ٹرین کراچی سے لاہور لایا گیا۔
سامان نعمان گڈز، رانا اشتیاق، سپیڈ، بابر اور نیو شیخ گڈذ کے نام پر لایا گیا، سامان کو مصری شاہ ریلوے گڈز گوداموں میں رکھا گیا تھا۔
اس حوالے ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں سمگلنگ کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔