لاہور: گرین ٹاؤن میں شوہر نے تیزدھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا

Published On 09 January,2023 12:41 pm

لاہور : (دنیا نیوز) گرین ٹاؤن میں شوہر نے تیزدھار آلے سے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا ۔

پولیس کے مطابق شوہر غلام رسول نے بیوی صابرہ بی بی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس کی جانب سے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔