کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام کی کارروائی کے دوران کچرے کے ٹرک سے سمگل شدہ گٹکے کے لاتعداد پیکٹ برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کارروائی ناظم آباد میں کی، برآمد شدہ گٹکے کی مالیت 4 سے 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، کسٹمز حکام کے مطابق گٹکے بوروں کی صورت میں کچرے کے نیچے چھپائے گئے تھے۔
کسٹمز حکام نے ٹرک عملے کے خلاف کسٹمز ایکٹ تحت مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ رنگ برنگے کاغذوں میں جگہ جگہ بکنے والے گٹکے کی تیاری میں ہر وہ مضر صحت چیز استعمال کی جاتی ہے جو کینسر کے علاوہ مسوڑھوں، حلق، پھیپھڑوں، معدے کی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔