رحیم یار خان: پولیس نے 4 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

Published On 25 December,2022 01:26 pm

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے چار مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے سے ملزمان نے رات گئے مریض چیک کرنے کا جھانسہ دیکر مقامی ڈاکٹر ریاض دشتی اور تین دشتہ داروں کو اغواء کر لیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ ٹیمز کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا، اغواء کار پولیس کے گھیراؤ اور آپریشن پر مغویوں کو چھوڑ کر دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اغواء کاروں کی تلاش کے لئے علاقے بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔