کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالا نوجوان اداکارہ سولومی کا بھائی نکلا

Published On 24 December,2022 09:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گرومندر کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے قتل ہونے والا نوجوان معروف اداکارہ سولومی کا بھائی نکلا۔

اداکارہ سولومی نے بھائی کے قتل کے واقع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو ڈاکوں نے قتل کیا ہے، میرے بھائی ہربل جڑی بوٹیوں کا کام کرتے تھے، ان کا ایک 14 سالہ بیٹا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ بھائی کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پولیس واقعہ کو دشمنی قرار نہ دے اور اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش نہ کرے، کل میرے بھائی کا سوئم ہے اس کے بعد ہم بھرپور قانونی کارروائی کریں گے۔

سولومی کے کزن محمد نعیم نے کہا کہ سولومی کے بھائی کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، پولیس ملزمان کو گرفتار کرے۔