ایبٹ آباد میں کمرے سے میاں، بیوی اور بچی کی لاشیں برآمد

Published On 21 December,2022 11:40 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود سلہڈ میں کمرے سے تین لاشیں برآمد ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور 25 دن کی بچی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شبہ ہے کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امجد اور آمنہ کے نام سے ہوئی، تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔