پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق

Published On 19 December,2022 11:09 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے نواحی علاقے تھانہ متھرا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق سول حساس ادارے کے سب انسپکٹر کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔