پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں پشاور سے پنجاب آنے والی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اہلکاروں نے پشاور سے پنجاب آنیوالی لگژری گاڑی سے مین جی ٹی روڈ پشاور کے قریب 72 کلو افیون، 38 کلو ہیروئن اور 24 کلو چرس برآمد کر لی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے گاڑی میں سوار مالاکنڈ کے رہائشی 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نیپال جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 20 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔