ناظم جوکھیو قتل کیس، عدالت کا دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ ایک بار پھر موخر

Published On 12 May,2022 08:29 pm

کراچی:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کا معاملہ، عدالت نے کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔

عدالت کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ اب 23 مئی کو سنایا جائے گا، ہیومن رائٹس کمیشن نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جام کریم کے وکیل وزیر کھوسو کا کہنا ہے کہ سماجی تنظیم کے فریق بننے کی پاکستان سمیت دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کو گذشتہ سال نومبر میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا، مقدمہ میمن گوٹھ تھانے کراچی میں درج ہے۔