چارسدہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد قتل

Published On 12 May,2022 04:37 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر فریقین کے مابین پر فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد مارے گئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود ماجوکے میں فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی، یہ فائرنگ عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔

دونوں فریقین کے مابین فائرنگ کے باعث تین افراد چل بسے، مرنے والوں میں جلال ولد جوہر، جوہر ولد محب، وصال ولد شریف شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی شروع کردی ہے۔