بیٹی ابھی نابالغ ہے، ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی : والد دعا زہرہ

Published On 25 April,2022 05:06 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد سے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کے والد نے کہا ہے کہ بیٹی ابھی نابالغ ہے، ملنے کی تصدیق نہیں ہوئی، دعا سے اپیل ہے کہ وہ گھر واپس آجائے۔

کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ کا سراغ ملنے اور نکاح کی خبروں کے بعد والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی چار دن بعد 14سال کی ہوگی، اگر میری بیٹی سن رہی ہیں تو اسے کہوں گا گھر آجائے، ابھی تک تمام فیک نیوز چل رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب پولیس اس حوالے سے آپس میں رابطے میں ہے۔