کراچی: انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3500 گرام منشیات برآمد

Published On 13 April,2022 01:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیوں کے دوران 2600 گرام ہیروئن اور 900 گرام آئس برآمد ہوئی۔

کورنگی کی نجی کورئیر کمپنی کےدفتر پر چھاپے کے دوران بیرون ملک بھیجنے کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ہیروئین برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات دستانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، سمگل کی جانے والی منشیات کی مقدار 26 سو گرام ہے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کےقریب بس اڈے پر کارروائی میں پارسل سے 9 سو گرام آئس برآمد ہوئی۔