کراچی: گزری سے کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

Published On 13 April,2022 12:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گزری میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ملک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، ملزم ایف سی اور پاک فوج پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، ملزم مبینہ طور پر کالعدم تنظیموں سے ملاقات کے لیے افغانستان بھی جا چکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گرد تنظیم کے پانچ اہم کمانڈروں کے ہمراہ کام کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا ہے اور اس کے خلاف دو مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔