منڈی بہاءالدین: دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Published On 11 April,2022 11:26 am

منڈی بہاءالدین: (دنیا نیوز) منڈی بہاءالدین کتووال اڈہ کے قریب دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی، جس کے سبب دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

منڈی بہاءالدین تھانہ ملکوال کے علاقہ کتووال کے رہائشی دو حقیقی بھائی غلام عباس، نوید عباس ولد متعلی خاں ساکن پھپھرہ اور شہزاد غوری ساکن سرگودھا کے ہمراہ گھر سے ہریا گاوں کی طرف جا رہے تھے کہ راستہ میں گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر کار سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او انور سعید کنگرا موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔