مالاکنڈ میں ذہنی مریض نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

Published On 02 March,2022 11:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) مالاکنڈ میں ذہنی مریض نے فائرنگ کر کے ماں،بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔

افسوس ناک واقعہ مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے سورن شریف میں پیش آیا، ملزم نے معمولی بات پرتلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے ماں ، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

واقعہ کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا۔