حیدر آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Published On 01 March,2022 04:34 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

حیدر آباد کے تھانہ حالی روڈ کی حد سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی شناخت نور الاسلام عرف تھری، سلیم چریا کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکو لوٹ، مار پولیس مقابلوں، اقدام قتل کے 30 سے زائد مقدمات درج ہیں، ڈاکوؤں کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، ڈاکوؤں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔