اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے باوجود مارکیٹوں میں سرعام استعمال جاری

Published On 28 February,2022 08:42 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست 2019 سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی تاہم تقریبا ڈھائی سال بعد بھی عملدر آمد نہ ہو سکا، اسلام آباد کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سرعام شاپنگ بیگز کا استعمال ہو رہا ہے۔

شہر اقتدار میں شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن انتظامیہ حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہے۔ اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کو تقریبا ڈھائی سال کا عرصہ گزر گیا تاہم دکانداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال عام ہے۔

اس صورتحال میں معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی نے ہمیشہ کی طرح قصوروار کورونا وبا کو ٹھہرا دیا، کہتے ہیں اب سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا متبادل فراہم کیے بغیر کوئی پابندی کارگر ثابت نہیں ہو گی۔