شکارپور: جونیجو اور کلہوڑو قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

Published On 01 March,2022 03:06 pm

شکاپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں کچے کے علاقے میں جونیجو اور کلہوڑو قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تصادم زرعی زمین کے تنازع پر ہوا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر راکٹ لانچر بھی استعمال کئے۔ جاں بحق افراد میں جونیجو گروپ کے مدن، عاشق، معشوق ، علی رضا اور مرزا شامل ہیں جبکہ کلہوڑو قبیلے کے بدل، حفیظ ،ابرار اور سعید بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ علاقے میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔