کوئٹہ: اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

Published On 26 February,2022 07:28 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) اے این ایف انٹیلیجنس عملے نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی منیشات برآمد کر لی اور دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشین کےقریب قومی شاہراہ پراے این ایف انٹیلیجنس اوراے این ایف کے عملےنےخفیہ اطلاع پرمشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پشین کے قریب قومی شاہراہ پرایک گاڑی کےخفیہ خانوں, سیٹوں اور دروازوں میں مہارت سے چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

کارروائی کےدوران پشین کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکرکےانکےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کردی ہے پکڑی جانےوالی منشیات اندورن ملک اسمگل کی جارہی تھی ۔