کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، ون فائیو اہلکاروں نے کورنگی صنعتی ایریا میں ذہنی مریض کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس نے بغیر پوچھ گچھ کے نوجوان پر تشد د کرنا شروع کیا۔ پولیس اہلکار نے گلے میں رسہ ڈال کر گلا دبایا پھر پولیس وین میں ڈال کر سینے اور کمر پر لاتیں برسانا شروع کردیں۔
بیس سالہ زخمی نوجوان عامر ذہنی طورپر مفلوج ہے، پولیس حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔