کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کے علاقے صدر میں پولیس نے اہم کارروائی کرکے شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے اہم کارروائی کی،واردات کے دوران شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ملزم مزمل شاہ نے بلدیہ میں 3 دسمبر کو ساتھی کے ہمراہ وارات کی تھی۔ملزم نے شہری مہتاب اور اس کے دوست سے موبائل فون چھینا تھا۔
شہری مہتاب نے فرار ہوتے ہوئے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی تھی،ملزم مزمل نے مزاحمت پر بے دردی سے شہری مہتاب پر فائرنگ کر دی تھی جس سے شہری مہتاب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
ملزم کے ساتھی کی تلاش ہے، مزمل عادی مجرم ہے اور وہ 8 بار جیل جاچکا ہے۔